حکومتی معاشی پالیسیاں ناکام‘ تجارتی خسارہ 30ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

اسلام آباد(نیوزلائن)مسلم لیگ ن کی معاشی پالیسیاں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہیں اور ملکی معیشت کو انتہائی نقصان پہنچا رہی ہیں۔ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے تجارتی خسارہ پاکستان کی تاریخ کے بدترین درجے پر پہنچ گیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تجارتی خسارہ 30ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے اور حکومت کو غیر ملکی ادائیگیاں کرنے میں شدید ترین دشواری کا سامنا ہے۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران ملکی درآمدات 48ارب 54کروڑڈالر سے متجاوز…

Read More

فیصل آباد کابزنس ٹائیکون 69کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث نکلا

اسلام آباد (حامد یٰسین)قوم کو ایمانداری اور دیانتداری کا درس دینے والا فیصل آباد کا ایک بزنس ’’ٹائیکون ‘‘نے69کروڑ کی منی لانڈرنگ میں ملوث نکلا۔مسلم لیگ ن کی حکومت منی لانڈرنگ پکڑے جانے کے باوجود فیصل آباد کی اس اہم شخصیت کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے اور منی لانڈرنگ کا معاملہ دبانے کیلئے اعلیٰ حلقوں میں اہم شخصیات سرگرم ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کی ایک بڑی کاروباری شخصیت غیرقانونی طریقے سے پیسہ بیرون ملک لے جانے میں ملوث پائی گئی ہے۔ یہ کارروائی…

Read More

چوری اور سینہ زوری: فیسکو 12ارب روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث نکلا

فیصل آباد(ندیم جاوید)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی 12ارب روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث نکلی۔شہریوں پر بجلی چوری کے الزامات مسلسل دہرانے والا اور معمولی سی غلطیوں پر شہریوں کیخلاف کارروائی کرنے والا ادارہ’’ فیسکو‘‘ خود اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث ہے۔ ٹیکس چور فیسکو شہریوں سے سیلز ٹیکس اور اپنے ملامین کا انکم ٹیکس کٹوتی اور وصول کرنے کے باوجود یہ کٹوتی شدہ رقم ایف بی آر کو ادا کرنے سے انکاری ہے ۔نیوزلائن کے مطابق فیسکو نے ایف بی آر کے اربوں روپے ادا کرنے ہیں…

Read More

عالمی اثاثے چھپانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزلائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے عالمی اثاثے ظاہر نہ کرنیوالی کمپنیوں و ٹیکس دہندگان پر2000 روپے یومیہ کے حساب سے جرمانے عائد کرنیکا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ اور دستاویزات نہ رکھنے والوں پر ایک فیصد جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے معلومات کے تبادلے کے پائلٹ پروجیکٹ کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے او ای سی ڈی کی ٹیم کے پاکستان آنے سے قبل پارلیمنٹ میں پیش کیے جانیوالے فنانس بل 2017کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کی سیکشن…

Read More

سمگل شدہ سگریٹ کیخلاف ٹیکس حکام کا آپریشن‘ ایک کروڑ جرمانہ وصول

فیصل آباد(نیوزلائن)ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس فیصل آبادنے سمگل شدہ سگریٹ فروخت کرنے والوں کیخلاف خصوصی آپریشن کرکے صرف 15دنوں میں ایک کروڑ روپے جرمانہ وصول کرلیا۔ نیوزلائن کے مطابق کارروائی فیصل آباد کے مرکزی علاقوں میں واقع تھوک فروشوں کیخلاف کی گئی۔ کارروائی کے دوران یاسر کریانہ سٹور امین پور بنگلہ‘ ندیم ٹریڈرز منروا سنٹر‘ الیاس ٹریڈرز منروا سنٹر‘ جاوید ٹریڈرز فیکٹری ایریااور سنہری مارکیٹ سے بڑی تعداد میں سمل شدہ نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد ہوئے جس پر ٹیکس حکام نے انہیں جرمانے کردئیے مجموعی طور…

Read More