چین پاکستان کے اہم ترین شہرفیصل آباد میں ٹیکنیکل ایجوکیشن یونیورسٹی بنائے گا

فیصل آباد(نیوزلائن)پاکستان کے اہم ترین شہر میں پاک چائینہ دوستی کے نام پر ٹیکنیکل یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے ابتدائی کام کیا جا رہا ہے ۔چند ہفتوں تک اس کا علان اور رواں سال کے دوران ہی یونیورسٹی عملی طور پر کام شروع کر دے گی۔نیوزلائن کے مطابق ہمالیہ کے طرفین کے ممالک کی دوستی میں انتہائی اہم موڑ آنیوالا ہے۔ چین پاکستان میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اورزبانوں کے علم کو ترویج دینے کیلئے یونیورسٹی قائم کرنے میں تعاون کرے گا۔ یونیورسٹی کیلئے…

Read More

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ’’بوگس حاضریاں‘‘ لگائے جانے کا انکشاف

اسلام آباد(نیوزلائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بوگس حاضریاں لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بوگس حاضریاں ورکشاپس میں اور ریجنل کیمپسز میں زیادہ لگائی جارہی ہیں۔نیوزلائن کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بوگس حاضریاں اور جعلی اسائنمنٹ جمع کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ لیول کے تمام سبجیکٹس کی کلاس(ورکشاپ) میں بوگس حاضریاں لگائی جاتی ہیں۔ زیادہ تر بوگس حاضریاں فیصل آباد‘ گوجرانوالہ‘ کراچی‘ مظفر آباد‘ سرگودھا‘ ملتان ‘ ڈی جی خان‘ لاہور‘ کوئٹہ کے سب کیمپس میں لگائی…

Read More

گرمیوں کی چھٹیاں منسوخ، پنجاب یونیورسٹی 5 جولائی کو کھولنے کا اعلان

لاہور(نیوزلائن)پنجاب یونیورسٹی نے موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے یونیورسٹی کو بند کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے 5 جولائی سے یونیورسٹی دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے اور طلبا و اساتذہ کو یونیورسٹی حاضر ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی کی سمیسٹر امپلیمنٹیشن کمیٹی کے چئیرمین زکریا ذاکر کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سمیسٹرز کو مکمل کرنے کے لئے پانچ جولائی سے دوبارہ یونیورسٹی کھولی جا رہی ہے۔ اس دوران یونیورسٹی میں کلاسز کا آغاز…

Read More

چینی طلباءنے پاکستان میں ملازمتوں کیلئے ”اردو ‘ ‘زبان سیکھناشروع کردی

اسلام آباد(نیوزلائن)بلآخر و ہ گھڑی آگئی جس کے بارے حکمران دعوے کرتے تھے ، چینی طلبا ءنے اردو زبان سیکھنا شروع کر دی ۔ نیوزلائن کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پیداہونیوالی نوکریوں سے مستفید ہونے کے لیے چینی طلباءنے پاکستا ن کی قومی زبان اردو سیکھنا شروع کردی۔ چین کی پیکنگ یونیورسٹی میں 1951ءسے اردولینگوئیج ڈیپارٹمنٹ قائم ہے ،پیکنگ یونیورسٹی کے بعد ژیان اور گوانژو یونیورسٹی میں بھی اردوڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جہاں چینی طلباءروشن مستقبل کی خاطراردو سیکھ رہے ہیں۔…

Read More

ٹیوٹا سنٹرز میں طلبہ طویل لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی میں کلاسز لینے پرمجبور

لاہور(نیوزلائن)ٹیوٹا کی جانب سے دعوے اور اعلانات تو بہت کئے جاتے ہیں مگر عملی طور پر ٹیوٹا سنٹرز میں حالات بالکل اس کے الٹ ہیں۔طلبہ کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کیساتھ ٹیکنیکل ایجوکیشن فراہم کرنے کیلئے بنائے گئے ٹیوٹا کو پنجاب بھر میں بہترین مقامات پر کالجز اور سکولز فراہم کئے گئے ہیں مگر ٹیوٹا ان کی حالت زار مزید بہتر بنانے میں ناکام رہا ہے اور مزید سہولتیں تو کیا فراہم کرتا میسر انفراسٹرکچر بھی تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ پنجاب بھر میں ٹیوٹا سنٹرز میں جنریٹر…

Read More