جی سی ویمن یونیورسٹی کا نیوٹریشن ویک‘ پوسٹر مقابلہ

فیصل آباد(نیوزلائن) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں شعبہ ہوم اکنامکس کے زیر اہتمام ہفتہ نیوٹریشن کے دوسرے روز پوسٹر مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا ۔ افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کیا ۔ پوسٹر مقابلہ جات میں ایسے بچوں، بوڑھوں ،نوجوانوں اور عورتوں کی طرف توجہ دلائی گئی جو غذائی قلت کا شکار ہیں اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 44%لوگ غذائی قلت جیسے مسائل سے دوچار ہیں ہم چاہیتے ہیں کہ آگاہی مہم کے تحت…

Read More

ٹیوٹا کالجز میں محکمہ تعلیم کے اساتذہ‘ عملے کی غیرقانونی تعیناتی

فیصل آباد(عاطف چوہدری)سپریم کورٹ کے حکم اور پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے برخلاف ٹیوٹا کے زیرکنٹرول کالجوں میں محکمہ تعلیم کے اساتذہ اور عملے کی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے۔ غیرقانونی تعیناتیاں کئی سالوں سے کی گئی ہیں اور انہیں واپس اپنے اصل محکموں میں بھجوانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں ٹیوٹا کے کالجوں ‘ انسٹی ٹیوٹس میں ایسے اساتذہ اور عملے کی تعیناتیاں کی گئی ہیں جو ٹیوٹا کے ملازمین نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے واضح حکم…

Read More

انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی:ڈاکٹر شجاع طاہربوگس ڈگریاں بانٹتے رہے

فیصل آباد(احمد یٰسین)انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی (انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج) فیصل آباد اور اس کے چیئرمین بوگس تعلیمی ڈگریاں جاری کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ہائیرایجوکیشن کمیشن‘ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقین نے ڈاکٹر شجاع اور دیگر ذمہ داران کیخلاف ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں بنائی گئی انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی (انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج) کو ہائیرایجوکیشن کمیشن غیرقانونی قرار دے چکا ہے۔ غیرقانونی ادارہ ڈگریاں جاری کرنے کا اختیار بھی نہیں رکھتا جبکہ وہاں تدریسی سلسلہ جاری رکھنا بھی ممنوع ہے۔ غیرقانونی انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی میں داخلے کرنا بھی…

Read More

جی سی یونیورسٹی نے نوٹ کمانے کیلئے بوگس ڈگریاں دیدیں

فیصل آباد(عاطف چوہدری)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے ’’نوٹ ‘‘ کمانے کیلئے بوگس ڈگریاں جاری کردیں۔ ایچ ای سی یونیورسٹی کی جاری کردہ ڈگریوں کی تصدیق کرنے سے انکاری ہے اور بھاری فیسوں اور سالوں کی محنت کے بعد ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔نیوزلائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے طلباء و طالبات کوبوگس ڈگریاں جاری کردیں ۔سینکڑوں کی تعداد میں جاری ہونے والی یہ بوگس ڈگریاں طلبہ کیلئے ردی کاغذ سے زیادہ ثابت نہیں ہو رہیں۔بھاری تعداد میں یہ بوگس ڈگریاں موجودہ…

Read More

جی سی ویمن یونیورسٹی میں تصویری نمائش کے افتتاح

فیصل آباد(نیوزلائن)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ فائن آرٹس کے زیر اہتمام تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتا ح وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کیا ۔تصویری نمائش میں طالبات نے قدرت کے خوبصورت نقوش کی مختلف رنگوں کے امتزاج سے کینوس پر عکاسی کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کہا کہ خطاطی اور مصوری انتہائی خوبصورت کام ہے یہ صرف ایک تصویر نہیں ہوتی اس کے پیچھے اس کے بنانے والے کی سوچ اس کے خیالات اور اس کی دن رات کی محنت ہوتی…

Read More