نئی حلقہ بندیوں پرملک بھر سے 542 اعتراضات جمع

اسلام آباد(احمد یٰسین)نئی حلقہ بندیوں پر اعتراجات کی بھرمار ہو گئی ۔ ملک بھر سے 542اعتراضات جمع ہوئے ۔ قومی اسمبلی کے حلقوں کی نسبت صوبائی اسمبلیوں پر اعتراضات زیادہ رہے۔ سب سے زیادہ اعتراضات پنجاب میں ہوئے جبکہ بلوچستان میں سب سے کم اعتراضات جمع کروائے گئے۔ نیوزلائن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات بہت بڑی تعداد میں جمع کروائے گئے ہیں مگر ماہرین ان میں سے بہت بڑی تعداد میں اعتراضات کو قواعد کے مطابق قرار نہیں دے رہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق نئی حلقہ بندیوں…

Read More

فیصل آباد میں صوبائی اسمبلی کے تمام حلقے تبدیل‘ متعدد اپ سیٹ متوقع

فیصل آباد(احمد یٰسین)نئی حلقہ بندیوں کے بعد فیصل آباد ضلع اور شہر میں صوبائی اسمبلی کے تمام حلقے تبدیل ہوگئے ہیں۔ ضلع بھر کے 21صوبائی حلقوں میں سے کوئی ایک بھی حلقہ ایسا نہیں ہے جو 2013کے الیکشن کی حلقہ بندیوں کیساتھ 70فیصد تک بھی مماثلت رکھتا ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے متعدد اپ سیٹ ہونے اور کئی برج الٹ جانے کی توقع کی جارہی ہے۔نیوزلائن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے بعد فیصل آباد میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن کی صورتحال انتہائی دلچسپ ہوگئی ہے۔ حلقوں کے نمبر…

Read More

فیصل آباد کے رائے دہندگان میں سوا تین لاکھ کا اضافہ

فیصل آباد(نیوزلائن) فیصل آباد میں عوامی رائے دہندگان کی تعداد میں سوا تین لاکھ کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ گزشتہ الیکشن کے بعد سے پانچ سالوں میں ضلع فیصل آباد میں 327058ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے جبکہ عام انتخابات تک مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ووٹرز کی غیر حتمی فہرست کے مطابق گزشتہ الیکشن میں فیصل آباد میں رجسٹرڈ مرد و خواتین ووٹرز کی تعداد 4082693تھی ۔ جو اب بڑھ کر 4409751ہو گئی ہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹر لسٹوں کو ڈسپلے سنٹرز میں آویزاں کردیا ہے اور…

Read More

الیکشن کمیشن نے 284سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کی

اسلام آباد(احمد یٰسین)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 284سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔ان پارٹیوں کو اپیل کا حق دیا گیا تھا مگر کسی ایک بھی جماعت نے اپیل نہیں کی۔ رجسٹریشن منسوخ کی جانیوالی پارٹیوں کو ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں کرنے کی ااجازت نہیں ہوگی۔ نیوزلائن کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کیلئے لازمی قرار دیا تھا کہ وہ کم از کم اپنے دوہزار ممبران کی فہرست ‘ انکے شناختی کارڈ کی نقول سمیت الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں۔ ساتھ میں…

Read More

ووٹ اندراج،اخراج،درستگی کیلئے اڑھائی ہزار ڈسپلے سینٹر قائم

کراچی(نیوزلائن)عام انتخابات 2018 کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک مرتبہ پھر عوام کو ووٹ کے اندراج،اخراج و درستگی کا آخری موقع دیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خان خٹک نے بتایاکہ پاکستان بھر کی طرح سندھ کے تمام اضلاع میں بھی 2585 ڈسپلے سینٹرز قائم کئے گئے ہیں ، 24اپریل تک ڈسپلے سینٹرز میں قائم مقررہ اسٹاف احسن طریقے سے اپنی ذمے داریوں کو سرانجام دے گا ، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ڈویژن میں640 ، ٹھٹھہ ڈویژن میں 228، میرپورخاص ڈویژن میں 355،…

Read More