ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی‘ آٹھ کیس عدالت بھیجنے کا فیصلہ

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے ڈرگ لائسنس کے بغیر میڈیکل سٹورز چلانے،عطائی ڈاکٹرز اور ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر 8کیسز ڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز میاں آفتاب احمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈرگ انسپکٹرز کی رپورٹ پر میڈیکل سٹورز مالکان کا موقف سنتے ہوئے دوکووارننگ،6 کیسزکو آئندہ سماعت تک موخرکردیا گیا۔سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ عارف شہزاد،ممبرز کمیٹی کیپٹن ڈاکٹر محمد صدیق،ڈرگ انسپکٹرز محسن اصغر،غلام مصطفی،محمد ذیشان،ڈپٹی پراسیکیوٹرسجیلہ…

Read More

الائیڈ ہسپتال کے وارڈز میں چوہوں کا راج‘ مریض پریشان

فیصل آباد(نیوزلائن)ناقص صفائی اور انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے الائیڈ ہسپتال کے وارڈز میں چوہوں اور حشرات الارض کی حکمرانی قائم ہے۔ انتظامیہ کے دعووں کے برعکس وارڈز اور پرائیویٹ کمروں میں چوہوں اور حشرات کی بھرمار ہے۔ دعوؤں کے برعکس ایم ایس ڈاکٹر خرم الطاف ہسپتال کے انتظامی اور صفائی ستھرائی کے امور بہتر بنانے میں بری طرح ناکام ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے وارڈز میں بہت بڑی تعداد میں چوہے اور حشرات الارض پائے جا رہے ہیں۔ صرف وارڈ ہی نہیں…

Read More

الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں پاکستان کاپہلا آئی بینک قائم

فیصل آباد (نیوزلائن)پاکستان میں پہلی بار آئی بنک قائم کیا گیا ہے۔ آنکھوں کے عطیات کو محفوظ رکھنے کیلئے بنایا گیا آئی بنک شعبہ امراض چشم الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں بنایا گیا ہے۔ آئی بنک میں آنکھوں کے کارنیا کے عطیات کو محفوظ رکھنے کے تمام تر انتظامی و طبی وسائل فراہم کئے گئے ہیں ۔اس سے قبل آنکھوں کے کارنیا نیپال ‘ سری لنکا ‘ کویت ‘ امریکہ و دیگر ممالک سے برآمد کئے جاتے تھے جبکہ آئی بینک کے قیام سے مقامی سطح پر آنکھوں کے کارنیا…

Read More

ڈپٹی کمشنر کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ‘ میسر سہولیات کا جائزہ لیا

فیصل آباد(نیوزلائن)چلڈرن ہسپتال میں بچوں کی متعدد بیماریوں کے معیاری علاج معالجے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں سرجری کاآغاز بھی ہوگیا ہے جس کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل سروسزفراہم کی جارہی ہیں جبکہ بچوں کے معدے کی بیماریوں کی تشخیص کے لئے انڈوسکوپی کی سہولت بھی عنقریب شروع ہوجائے گی۔ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے کارکردگی کاجائزہ لینے کے لئے جھنگ روڈ پر چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو میڈیکل سروسز کا معیار بلند رکھنے کی ہدایت کی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ…

Read More

غیرقانونی پیوندکاری کیخلاف مربوط حکمت عملی بنانے پر غور

فیصل آباد(نیوزلائن)ضلع بھر میں انسانی اعضاء کی پیوند کاری کے غیر قانونی فعل پرکڑی نظر رکھی جائے اس ضمن میں خفیہ اداروں سمیت تمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت سراغ رسانی کاکام جاری رکھیں تاکہ کسی جگہ اس منفی کاروبار کا احتمال نہ رہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر منعقدہ ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹرز)میاں آفتاب احمدنے کہی جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف شہزاد نے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے مروجہ طریقہ کار اورمتعلقہ قوانین…

Read More