پنجاب کے ایجوکیشن بورڈز میں اعلیٰ تعلیمی پوزیشنوں کی میچ فکسنگ

اسلام آباد(حامد یٰسین)فکسنگ کا ناسور کھیلوں کے بعد تعلیم میں بھی در آیا۔میچ فکسنگ کے بعد تعلیمی پوزیشن فکسنگ سکینڈل سامنے آیا ہے ۔ایسا کسی ایک علاقے میں نہیں ہو رہا بلکہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں اعلیٰ تعلیمی پوزیشن لینے کیلئے میچ فکسنگ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔’’پوزیشن فکسنگ ‘‘میں تعلیمی بورڈز کے اعلیٰ افسران ‘ بااثر پرائیویٹ سکولز مافیا‘ اہم حکومتی شخصیات اور بیوروکریسی کے کل پرزے ملوث ہیں۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب میں تعلیمی بورڈز کی اعلیٰ پوزیشنیں میچ فکسنگ کی طرز پر پوزیشن فکسنگ کر…

Read More

شریف فیملی میں پھوٹ پڑ گئی‘ پارٹی پر قبضے کی جنگ شروع

اسلام آباد(نیوزلائن)پانامہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آتے ہی شریف فیملی کے اختلافات کھلنے لگے ہیں ۔ میاں نواز شریف اور شہباز شریف اور انکی فیملیز آمنے سامنے آگئی ہیں۔دونوں کے مابین پارٹی پر قبضے کی جنگ شروع ہو گئی ہے ۔اوپر سے نیچے تک پارٹی رہنماؤں کو اپنے ساتھ ملانے کیلئے اندرون خانہ کوششیں اور لابنگ کو تیز کر دیا گیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق شریف فیملی کے مابین اختلافات کافی عرصے سے سامنے آرہے تھے تاہم میاں نواز شریف فیملی کے بڑے ہونے کے ناطے معاملات سنبھال…

Read More

پانامہ کیس ‘نوازشریف کیخلاف ثبوت گھر کے بھیدی نے دئیے

اسلام آباد(حامد یٰسین)میاں نواز شریف کو پانامہ کیس میں پھنسانے والا کوئی باہر سے نہیں آیا بلکہ لنکا ان کے اپنے ہی گھر سے ڈھائی گئی ہے۔پانامہ کیس کے تمام دستاویزی ثبوت خود ان کی فیملی کے ایک رکن نے فراہم کئے ۔ ایک ’’شریف زادے‘‘ کے فراہم کردہ ثبوتوں دستاویزات‘ کاغذات و دیگر مواد کی تحقیق ہوئی تو پانامہ جیسا ہنگامہ کھڑا ہوا جو میاں نواز شریف کی جان چھوڑنے میں نہیں آرہا۔ثبوت فراہم کرنے والے ’’شریف زادے ‘‘ نے ایک ’’چوہدری ‘‘کی مدد سے تمام کھڑاک کھڑا کیا…

Read More

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی زہر بنانے والوں سے خفیہ ڈیل

فیصل آباد(ندیم جاوید)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زہر بنا کر عوام کی رگوں میں گھولنے والوں سے خفیہ ڈیل کر لی۔ زہریلا گھی بنانے والے سرمایہ داروں کو زہریلا گھی مارکیٹ میں فروخت کرنے اور عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دیدی گئی۔ڈی جی صرف دکھاوے کیلئے چھوٹے دکانداروں اور غریبوں کیخلاف کارروائیاں کرکے نمبر ٹانگنے میں مصروف ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اپنے اصل فرض کو بھلا کر غریب دکانداروں اور چھوٹے خوانچہ فروشوں ‘ بیکریوں ‘ پرچون فروشوں‘ دودھ فروشوں کیخلاف کارروائیوں میں مصروف ہے…

Read More

ٹیکس چور ٹیکسٹائیل سیکٹر کے گردگھیرا تنگ‘دو سوتھوک فروشوں کی لسٹ تیار

فیصل آباد(ندیم جاوید)ٹیکس چور ی میں ملوث دو سوکپڑا ڈیلرز کی لسٹیں تیار کر لی گئیں ہیں جن کے حوالے سے رپورٹس ہیں کہ وہ سالانہ350ارب روپے سے زائد کا کپڑا فروخت کرتے ہیں اور ایک پائی کا ٹیکس نہیں دیتے۔ لسٹوں میں دھاگے کا کام کرنیوالی سوتر منڈی اور کپڑے کی تھوک میں فروخت کرنیوالی مارکیٹوں کے بڑے بڑے نام شامل ہیں اور آئندہ چند روز میں ان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر…

Read More