فصل آباد کی یونیورسٹیوں‘ کالجوں میں ڈرگز مافیاکا راج

فیصل آباد(ندیم جاوید)ضلعی انتظامیہ ‘ محکمہ تعلیم اور جامعات حکام کی غفلت و لاپرواہی کے باعث فیصل آباد کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں ڈرگز مافیا کی حکمرانی قائم ہے۔ تعلیمی اداروں میں کھلے عام چرس ‘ہیروئن‘ کوکین‘ نشہ آور چیونگم اور دیگر منشیات کی فروخت کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں مگر کوئی منشیات فروش مافیا کیخلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں۔ یونیورسٹیوں اور کالجز کے اندر منشیات فروخت کرنے والے مافیاز کے بارے میں تفصیلی معلومات اور رپورٹس تیار ہونے کے باوجود حکام ان کیخلاف ایکشن لینے پر آمادہ نہیں…

Read More

نیب:شہباز شریف کے چہیتے بیوروکریٹس کیخلاف تحقیقات شروع

لاہور(احمد یٰسین)قومی احتساب بیورو نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے قریب سمجھے جانے والے بیوروکریٹس کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ نیب کے راڈارمیں آنیوالوں میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول‘ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل‘ سیکرٹری ہیلتھ نجم شاہ‘ کمشنر فیصل آبادمومن آغا‘ سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق‘ سی ای او دانش سکولز عامر حفیظ‘ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن اللہ بخش‘ سیکرٹری کوآپریٹو شہریار سلطان‘ ڈی جی فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی یاور حسین‘عبداللہ سنبل‘ اعظم سلیمان‘راؤ محمد اسلم‘ ندیم محبوب ‘ احمد رجوانہ اور متعدد دیگر اعلیٰ افسران شامل…

Read More

ٹرائی روم میں خفیہ کیمرا:فیصل آباد کے42آؤٹ لیٹ مشکوک قرار

فیصل آباد(احمد یٰسین) فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ٹرائی روم میں خفیہ کیمروں کے حوالے سے شہر کے42آؤٹ لیٹ مشکوک قرار دیدئیے ہیں۔ خصوصی ٹیم کی انسپکشن میں صرف15سٹور کلئیر ہوئے جبکہ ایک آؤٹ لیٹ نے انسپکشن ٹیم کے آنے پر سٹور ہی بند کردیا۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں جینز بنانے والی کمپنی لیوائس کے آؤٹ لیٹ کے خواتین کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے سے ویڈیوز بنائے جانے کا سکینڈل پکڑا گیا تھا۔ٹرائی روم میں خواتین کی خفیہ کیمرے سے ویڈیو بنانے کا مقدمہ سٹور کی انتظامیہ…

Read More

محکمہ انہارفیصل آباد میں پچاس کروڑ کا کرپشن سکینڈل

فیصل آباد (عاطف چوہدری)فیصل آباد ریجن میں محکمہ انہارکے آبیانہ کی پچاس کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا سکینڈل سامنے آیا ہے۔ کرپشن سکینڈل میں چیف انجینئر انہار‘ پیڈاحکام‘ فارمر آرگنائزیشنز کے عہدیدار اور متعدد دیگر افسران کے ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں۔نیوزلائن کے مطابق محکمہ انہار فیصل آباد ریجن میں پچاس کروڑ روپے سے زائد کا آبیانہ سکینڈل سامنے آیا۔ کسانوں سے آبیانہ وصول کرلیا گیا ہے مگر اسے قومی خزانے میں جمع کروانے کی بجائے سرکاری افسران اور کسان تنظیموں نے آپس میں بندربانٹ کرلی۔ایسا ریجن کی…

Read More

شہباز شریف کا شاہی فرمان‘کلاس رومزمنصوبہ کھٹائی میں پڑگیا

فیصل آباد (ندیم جاوید)وزیراعلیٰ پنجاب کے شاہی فرمان کی وجہ سے سرکاری سکولوں میں نو سو سے زائد نئے کلاس رومز کی تعمیر کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیاہے۔ جبکہ منصوبے کی لاگت میں بھی تیس کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا ہے۔دو سال سے نئے کلاس رومز کے منصوبے کے ٹینڈرز کی نیلامی بھی ممکن نہیں ہو پا رہی۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصل آباد ریجن کے علاقوں فیصل آباد‘ جھنگ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرہ کے سکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر کا منصوبہ بنایا…

Read More