فیصل آباد‘ فائرنگ کے تبادلے میں 7افراد جاں بحق‘2زخمی

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کے نواحی علاقے میں پانی کے تنازعہ پر فائرنگ سے سات افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے کا واقعہ ٹیکسٹائل سٹی کی نواحی تحصیل تاندلیانوالہ میں تھانہ ’’کر‘‘ کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فصل کو پانی لگانے کے تنازعہ پر ایک ہی گاؤں کی دوپارٹیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر سات افرادزندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دو شدید زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ…

Read More

غیرملکی فنڈنگ کیس‘ پی ٹی آئی کی مشکلات میں اچانک اضافہ

اسلام آباد(نیوزلائن) انتظار کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ پی ٹی آئی نے 688 صفحات پر مشتمل ریکارڈ تین جلدوں کی صورت میں سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا ہے۔ یہ سب ریکارڈ غیر ملکی فنڈز حاصل کرنے کے الزامات کے جواب میں داخل کیا گیا ہے۔ کل جو پی ٹی آئی ترجمان یہ دعوی کر رہے تھے کہ عمران خان کو سیاست کی بنیادی چیزوں کی بھی آگاہی نہیں ہے اور بنی گالہ ایک ایسا غار ہے جو ڈرگ پیڈلر کا ٹھکانہ بنا ہوا ہے اب ان کا دعوی…

Read More

پنجاب کے ایجوکیشن بورڈز میں اعلیٰ تعلیمی پوزیشنوں کی میچ فکسنگ

اسلام آباد(حامد یٰسین)فکسنگ کا ناسور کھیلوں کے بعد تعلیم میں بھی در آیا۔میچ فکسنگ کے بعد تعلیمی پوزیشن فکسنگ سکینڈل سامنے آیا ہے ۔ایسا کسی ایک علاقے میں نہیں ہو رہا بلکہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں اعلیٰ تعلیمی پوزیشن لینے کیلئے میچ فکسنگ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔’’پوزیشن فکسنگ ‘‘میں تعلیمی بورڈز کے اعلیٰ افسران ‘ بااثر پرائیویٹ سکولز مافیا‘ اہم حکومتی شخصیات اور بیوروکریسی کے کل پرزے ملوث ہیں۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب میں تعلیمی بورڈز کی اعلیٰ پوزیشنیں میچ فکسنگ کی طرز پر پوزیشن فکسنگ کر…

Read More

مسلم لیگ ن میں دراڑیں مضبوط‘درجنوں رہنما چھوڑ کر جانے کو تیار

لاہور(نیوزلائن)پانامہ کیس کے منطقی انجام کی طرف بڑھنے کا سفر شروع ہوتے ہی مسلم لیگ ن میں دراڑیں بھی گہری سے گہری ہوتی جا رہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے درجنوں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنی پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی اور پی پی پی میں جانے کو تیار بیٹھے اور رابطوں میں ہیں۔صوبائی وزیر عطا محمد مانیکا نے تو استعفیٰ دے بھی دیا ہے جبکہ مزید درجنوں ارکان استعفے تیار کئے بیٹھے ہیں۔نیوزلائن کے مطابق صوبائی وزیر عطا محمد مانیکا کافی عرصہ سے پارٹی قیادت سے ناراض…

Read More

جنسی حراساں کیخلاف آواز اٹھانے پر خاتون سرکاری افسر نوکری سے فارغ

فیصل آباد(نیوزلائن)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے خواتین کو ملازمت کی جگہ پر جنسی حراساں کرنے سے تحفظ دینے کے دعوے بے بنیادثابت ہوگئے ۔پنجاب تحفظ خواتین کمیشن بھی بااثر بیوروکریسی کے سامنے بے بس نکلا۔ ملازمت پیشہ خواتین کو جنسی حراساں کرنا اور انہیں امتیازی سلوک کا نشانہ بنانا صوبہ بھر میں معمول کی سرگرمی بن گئی۔ کم تعلیم یافتہ اور حقوق سے ناآشنا خواتین تو ایک طرف اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین بھی جنسی حراساں کی جارہی ہیں اور انہیں جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا نشانہ…

Read More