مسلم لیگ ن میں دراڑیں مضبوط‘درجنوں رہنما چھوڑ کر جانے کو تیار

لاہور(نیوزلائن)پانامہ کیس کے منطقی انجام کی طرف بڑھنے کا سفر شروع ہوتے ہی مسلم لیگ ن میں دراڑیں بھی گہری سے گہری ہوتی جا رہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے درجنوں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنی پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی اور پی پی پی میں جانے کو تیار بیٹھے اور رابطوں میں ہیں۔صوبائی وزیر عطا محمد مانیکا نے تو استعفیٰ دے بھی دیا ہے جبکہ مزید درجنوں ارکان استعفے تیار کئے بیٹھے ہیں۔نیوزلائن کے مطابق صوبائی وزیر عطا محمد مانیکا کافی عرصہ سے پارٹی قیادت سے ناراض…

Read More

جنسی حراساں کیخلاف آواز اٹھانے پر خاتون سرکاری افسر نوکری سے فارغ

فیصل آباد(نیوزلائن)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے خواتین کو ملازمت کی جگہ پر جنسی حراساں کرنے سے تحفظ دینے کے دعوے بے بنیادثابت ہوگئے ۔پنجاب تحفظ خواتین کمیشن بھی بااثر بیوروکریسی کے سامنے بے بس نکلا۔ ملازمت پیشہ خواتین کو جنسی حراساں کرنا اور انہیں امتیازی سلوک کا نشانہ بنانا صوبہ بھر میں معمول کی سرگرمی بن گئی۔ کم تعلیم یافتہ اور حقوق سے ناآشنا خواتین تو ایک طرف اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین بھی جنسی حراساں کی جارہی ہیں اور انہیں جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا نشانہ…

Read More

نواز، شہباز، ڈار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ، ہڑتال کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوزلائن)پاکستان بار کونسل نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے استعفیٰ نہ دینے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، وکلا نیشنل ایکشن کمیٹی کے سربراہ آفتاب باجوہ کے مطابق کمیٹی ارکان کے ساتھ رابطے کے بعد ملک گیر ہڑتا ل کا فیصلہ کیاگیا جس کے مطابق بدھ کو ملک بھر کی عدالتوں وکلا پیش نہیں…

Read More

راحیل شریف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ نہیں بنے، مشیرخارجہ

اسلام آباد(نیوزلائن) مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ ابھی تک اسلامی فوجی اتحاد کی کوئی فوج ترتیب نہیں دی گئی اور ناہی سابق آرمی چیف راحیل شریف اس فوج کے سربراہ بنے ہیں۔سینیٹ میں سعودی عرب کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد پر مشیرخارجہ نے اپنے پالیسی بیان میں کہا کہ اسلامی اتحادی فوج کا قیام تاحال عمل میں نہیں آیا، وہاں انسداد دہشت گردی کی ٹریننگ ہورہی ہے ، سابق آرمی چیف راحیل شریف بھی تاحال اتحادی فوج کے سربراہ نہیں بنے، ٹی او آرز پر مشاورت کرنے…

Read More

کیس نیب کو بھیجیں یا نااہل کریں، فیصلہ شواہد پر کرینگے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(نیوزلائن) سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز افضل خان نے ریمارکس دیئے کہ جے آئی ٹی نے صرف سفارشات پیش کی ہیں حکم عدالت جاری کرے گی۔ پاناما لیکس کیس کی سماعت جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ کررہا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل کے دوران سپریم کورٹ کا 20 اپریل کا حکم نامہ پڑھ کرسنایا اور کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں تحقیقات…

Read More