اربوں روپے کا فراڈ، ٹیکس چوری :چن ون گروپ کیخلاف نیب سرگرم

فیصل آباد(احمد یٰسین)اربوں روپے کا پراپرٹی فراڈ کرنیوالے معروف صنعتی گروپ چن ون کیخلاف قومی احتساب بیورو نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ چن ون کیخلاف ثبوت اکٹھے کئے جارہے ہیں ۔ اس کے مالکان کو بلایا جا رہا ہے اور کسی بھی وقت ان کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔چن ون گروپ کے مالکان پر الزام ہے کہ انہوں نے اربوں روپے کا پراپرٹی فراڈ کیا ہے۔ لگژری اپارٹمنٹس فروخت بھی کردئیے جبکہ حقیقت میں اپارٹمنٹس کیلئے اراضی خریدی ‘ اس کی کسی مجاز اتھارٹی سے منظوری لی نہ ہی اپارٹمنٹس…

Read More

تحریک انصاف کے رہنما چوہدری اشفاق ٹیکس چوری میں ملوث نکلے

فیصل آباد(احمد یٰسین)تحریک انصاف کے اہم رہنما اور ویسٹ پنجاب ریجن کے سابق صدر چوہدری اشفاق ٹیکس چوری میں ملوث نکلے۔چوہدری اشفاق کا صنعتی امپائر ’’چناب گروپ‘‘ (چن ون اور چناب لمیٹڈ) 33کروڑروپے سے زائد کی ٹیکس چوری میں ملوث پایا جا رہا ہے ۔ایف بی آر حکام نے چناب گروپ کے گوشواروں کی جانچ پڑتال میں بڑے پیمانے پر کی جانیوالی ٹیکس چوری پکڑ لی مگر پکڑے جانے کے باوجودقوم کا درد سینے میں دبائے ‘سیاسی میدان میں ملک و قوم کی خدمت کے بلند بانگ دعوے کرنیوالے چوہدری…

Read More

ایمنسٹی سکیم : 55ہزارٹیکس چور ’’اپناکالادھن‘‘ سفید کرچکے

اسلام آباد(نیوزلائن)شاہد خاقان عباسی حکومت کی اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت اب تک55ہزار 225افراد نے اب تک فائدہ اٹھایا ہے اوراپنا کالا دھن سفید کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں ۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سکیم کے بارے میں عوامی ردعمل مثبت ہے اور ظاہر کئے گئے غیر ملکی اور ملکی اثاثوں کی مالیت بالترتیب 577اور 1192ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔اثاثے ظاہر کرنے والوں نے تقریباً 97ارب روپے ادا کئے ہیں جن میں سے36ارب روپے غیرملکی اثاثوں پر اور 61ارب روپے ملکی اثاثوں پر وصول کئے…

Read More

پی ٹی آئی رہنماعدنان رحمانی کی کروڑوں آمدن : انکم ٹیکس زیرو

فیصل آباد(احمد یٰسین)پاکستان تحریک انصاف کے پی پی 112سے امیدوار عدنان انور رحمانی پونے سات کروڑ کی رہائشی اور سات کروڑ کی کمرشل پراپرٹی کے مالک‘ساڑھے چار کروڑ روپے کا بزنس ادارہ‘ سوا دو کروڑ روپے نقد تجوری میں موجود ہونے‘ لاکھوں روپے کا بنک بیلنس ‘ کروڑوں روپے کی سالانہ آمدن‘ یورپ اور ایشیائی ممالک کے دوروں اور شاہانہ لائف سٹائل کے باوجود انکم ٹیکس ایک پائی کا ادا نہیں کرتے۔ ایف بی آر نے عدنان انور کی انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی کا بھانڈا تو بیچ چوراہے پھوڑا…

Read More

ٹیکس چوروں کے بیچ بھاری ٹیکس دینے والے سیاستدان

فیصل آباد(احمد یٰسین) فیصل آباد میں صنعتکاروں‘ بزنس مینوں اور سیاستدانوں کی ٹیکس چوری کی داستانیں تو عام ہیں۔ ٹیکس چوری کے ماحول میں متعدد سیاسی شخصیات کے بھاری ٹیکس ادا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق سیاسی شخصیات میں فیصل آباد میں سب سے زیادہ انکم ٹیکس مسلم لیگ نے کے ختم نبوت کے معاملے پر مستعفی ہونیوالے ایم پی اے رضا نصراللہ گھمن نے ادا کیا۔ انہوں نے سال 2017میں 39لاکھ 8ہزار 539روپے ٹیکس ادا کیا۔ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن…

Read More