آرٹس کونسل میں دوروزہ کتاب میلہ منعقد کرنے کی تیاریاں


فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد آرٹس کونسل اور نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے اشتراک سے دو روزہ این بی ایف کتاب میلہ 11 مئی سے صبح ساڑھے دس بجے نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں شروع ہوگا ۔ڈائریکٹر آرٹ کونسل صوفیہ بیدار کے مطابق مشیر وزیر اعظم برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے جبکہ مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل بُک فاؤنڈیشن ڈاکٹر انعام الحق جاوید‘ڈائریکٹر این بی ایف افشاں ساجد کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر ریاض مجید‘وائس چانسلرز گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی‘زرعی یونیورسٹی‘گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر نورین عزیز قریشی‘ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال ظفر‘پروفیسر ڈاکٹر محمدعلی بھی خصوصی شرکت کریں گے۔

Related posts