آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن : فواد اور شہباز شریف کیخلاف شکنجہ مزید تنگ


لاہور (مفرخ ٹیپو)آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن کی نیب انکوائری میں مزید پیشرفت ہوئی ہے ‘گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور سابق ایم ڈی انجینئرنگ سروسز کرامت اللہ چودھری نے نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ۔ جس سے کرپشن کیس میں گرفتار سابق وزریر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور سابق وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کیخلاف شکنجہ مزید تنگ ہو گیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں نیب کی تحقیقات مزید آگے بڑھی ہیں۔ گورنر سٹیٹ بنک طارق باجوہ نے بھی فواد حسن فواد کو بے ضابطگیوں اور کرپشن میں ملوث ہونا قرار دیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد خود بھی شہباز شریف کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں۔گورنر سٹیٹ بنک طارق باجوہ بھی آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکوں کی انکوائری کرچکے ہیں اور انہوں نے بھی غیر قانونی طور پر ٹھیکہ جات دینے اور قومی خزانہ کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کی رپورٹ دی تھی۔، نیب سے دونوں افسراں کو طلب کر کے بیان ریکاد کروانے اور انکوائری رپورٹ کی کاپی جمع کروانے کا حکم دیا تھا،جس کے بعد طارق باجوہ اور سابق ایم ڈی انجینئرنگ سروسز کرامت اللہ چودھری نے بھی بیان ریکارڈ کروا دیا۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد حسن فواد کے خلاف مزید تحقیقات کرنے میں یہ بیان بہت کار آمد ثابت ہونگے ۔دوسری جانب فواد حسن فواد کے وعدہ معاف گواہ بننے پر سابق وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے لئے بھی انتہائی مشکل صورتحال ہوسکتی ہے۔

Related posts