اسلام سے برتر مقام عورت کو کسی نے نہیں دیا‘ زاہد قاسمی


فیصل آباد(نیوزلائن)اسلام نے جو مقام عورت کو دیا ہے وہ کسی اور نے نہیں دیا ۔انسان پرحقوق اللہ اور حقوق العباد میں سب سے زیادہ حق والدین کا ہوتا ہے۔اسلام نے ماں کے قدموں تلے جنت رکھی ہے۔مغربی رسم ورواج نے نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات سے دور کردیا ہے۔ اسلام نے ماں کی محبت،اطاعت اور خدمت کو جنت کے حصول کا ذریعہ قراردیا ہے۔ یہ بات مرکزی علماء کونسل(قاسمی) کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمو قاسمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ موجودہ دور میں ہمارا معاشرہ انتشار اور افراتفری کا شکار ہے اور مسلمان اسلامی تعلیمات سے دور ہوتے جارہے ہیں اور آئے روز والدین کے ساتھ بدسلوکی اورتشدد جیسے گھناؤنے جرائم کا ارتکاب ایک معمول بن چکا ہے۔آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ حقوق العباد کے متعلق اسلامی تعلیمات کو عام کیا جائے۔

Related posts