الیکشن قوانین‘حلقہ بندیاں :فیصل آباد میں میڈیاورکشاپ


فیصل آباد(نیوزلائن)الیکشن قوانین اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے فیصل آباد میں صحافیوں کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کا انعقادانسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے ادارے سنٹر آف ایکسی لینسی فار جرنلزم نے کیا تھا۔ ورکشاپ میں فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر رشید‘جنرل سیکرٹری ندیم جاوید‘ سابق سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس شمس الاسلام ناز‘ سابق اسسٹنٹ سیکرٹری پی ایف یو جے حامد یٰسین‘ فنانس سیکرٹری ایف یو جے منظور عالم ایاز‘ڈاکٹر جمیل ملک ‘ شہزاد مقصود شامی‘ عرفان جاوید‘ عاطف چوہدری‘ عبداللہ مسعود‘ محمد نورالامین‘ صغیر سانول‘ محمدعثمان ‘ محمد افضال‘ قیس عالم‘ راشد علی‘رخشندہ رفیق‘ قراۃ العین‘ صبیحہ‘ مائرہ‘ جنت بابر‘ کنزیٰ چوہدری‘ جویریا نے شرکت کی۔ورکشاپ کے دوران سینئر صحافی ارشد عزیز ملک اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق عہدیدار شبیر احمد نے الیکشن قوانین ‘ حلقہ بندیوں کی ضرورت‘ اہمیت‘ قواعد‘ اور اس کے الیکشن میں کردار بارے تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان میں الیکشن ایکٹ 2017اور الیکشن کمیشن کے قواعد پر بھی گفتگو کی۔ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں انتخابی حلقہ بندیوں بارے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملک بھر میں جاری حلقہ بندیوں کے طریقہ کار شیڈول بارے بھی گفتگو کی اور اس حوالے سے علاقائی سطح پر زمینی حقائق کے مطابق غیرجانبدارانہ رپورٹس تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Related posts