الیکشن کمیشن کے تحفظات: اساتذہ کے تبادلے روک دئیے گئے


فیصل آباد(نیوزلائن)محکمہ تعلیم پنجاب نے الیکشن کمیشن کے شدید تحفظات پر اساتذہ کے تبادلے کرنے سے روک دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے تمام اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو حکم جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے حوالہ سے اساتذہ کی تمام اضلاع میں ٹریننگ جاری ہے جس میں اساتذہ کی بڑی تعداد شریک ہے اور اس مرحلہ پر اساتذہ کے تبادلہ جات پر الیکشن کمیشن نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اس لئے الیکشن کمیشن کے تحفظات پر تمام اضلاع میں اساتذہ کے تبادلہ جات کے جاری پراسیس میں سکروٹنی کے بعد کوئی ٹرانسفر آرڈر جاری نہ کیا جائے اور اس سلسلہ میں محکمانہ احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے کئی ماہ بعد اساتذہ کے تبادلہ جات پر پابندی ختم ہونے کے بعد ڈیڑھ ماہ سے اساتذہ کی ٹرانسفر کا پراسیس جاری تھا اور ٹرانسفر کے خواہش مند اساتذہ نے محکمہ کی سخت ترین شرائط کے بعد درخواستیں جمع کروائی تھیں اور صوبہ بھر میں ایک لاکھ سے زائد تبادلہ کی درخواستیں وصول ہوئی تھیں جبکہ صرف ضلع فیصل آباد میں9 ہزار سے زائد اساتذہ نے تبادلہ کیلئے درخواستیں دی تھیں ۔

Related posts