انٹر کلب ڈویژنل تیکو انڈو چیمپئن شپ فلپس نے جیت لی


فیصل آباد(نیوزلائن)ڈویژنل سپورٹس کمیٹی کے زیراہتمام انٹر کلب ڈویژنل تیکو انڈو چیمپئن شپ میں بوائز وگرلز کے مابین مختلف پیمائشوں کے مقابلے ہوئے۔ مقابلوں میں بوائز کی 45کلوگرام کیٹگری میں ضلع چنیوٹ کے عمران علی نے پہلی،انصر نے دوسری اور عدنان نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح 50کلوگرام وزن کے مقابلہ میں مدثر پہلے،نہال شاہ دوسرے اور حسن علی تیسرے،55کلوگرام میں زمان محمود فرسٹ،حماد علی سیکنڈ اورذیشان تھرڈ،60کلوگرام وزن کے میچ میں فخر نے پہلی،احسن اسلم نے دوسری اورمنیر احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ 65کلوگرام کے مقابلے میں بنیامین پہلے،مصطفیٰ دوسرے اور فیضان اکبر تیسرے اور65پلس مقابلے میں چک جھمرہ کے فلپس،چنیوٹ کے عثمان اور کریسنٹ کے سرفرازبالترتیب پہلے،دوسرے اورتیسرے نمبر پر رہے۔ گرلز کے مابین 35کلوگرام وزن کے تیکو انڈو مقابلے میں نمرہ نے پہلی،سحر فاطمہ اور شمسہ عاشق نے دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 40کلوگرام میں نبیلہ پہلے،منیرہ دوسرے،سمیرہ اورثمرکاظم تیسرے نمبر پر آئیں اسی طرح 45کلوگرام مقابلے میں ام شہزادی فرسٹ،نرگس سیکنڈ،حفصہ تھرڈ قرار پائیں۔50کلوگرام وزن کے مقابلے میں فاطمہ نے پہلی،سویرا نے دوسری اور فروہ نے تیسری اور55کلوگرام کے مقابلے میں سونیا پہلے،مسرت دوسرے،مقدس اوررومان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Related posts