اولڈ سٹوڈنٹ کا جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کیلئے 13لاکھ کا عطیہ

فیصل آباد (نیوز لائن) گورنمنٹ کالج دھوبی گھاٹ فیصل آباد کے فارغ التحصیل ڈاکٹر رشید احمد نے اپنے مادرِ علمی کے دورہ کے موقعہ پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین سے ملاقات کی اور13لاکھ روپے کا چیک عطیہ کے طور پر پیش کیا۔ ڈاکٹر رشید احمد کی شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے ساتھ عقیدت کے پیشِ نظر یہ رقم خاص طور پر اقبال کے افکار اور نظریہ کی ترویج کیلئے مختص کی گئی۔ یاد رہے کہ ڈاکٹررشید احمد نے امریکہ میں 1986میں اقبال اکیڈمی قائم کی جس کے ذریعے وہاں مقیم پاکستانیوں کا ملت کے ساتھ رابطہ استوار کر رکھا ہے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے ٹریثرر اکبر علی اور ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر بابک محمود بھی اس موقعہ پر موجود تھے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے ڈاکٹر رشید احمد کے جذبہ کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کی وہ طلبہ کی بہتری کیلئے کئے گئے اس کارِ خیر میں ہر لحظہ انکے ہم قدم رہیں گے۔

Related posts