اپٹپماکی مجلس عاملہ میں خالی پانچ نشستوں پر سلیکشن مکمل


فیصل آباد(نیوز لائن) آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن فیصل آباد ریجن کے سالانہ انتخابات میں مجلس عاملہ کی خالی پانچ نشستوں پر سلیکشن مکمل کر لی گئی ہے۔ اپٹپما کی مجلس عاملہ کیلئے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شفیق گجر کے بھائی چوہدری حبیب احمد گجر ، شیخ محمد اکرم، غلام جیلانی ، محمد امین اور محمد اصغر بلا کو چن لیا گیا ہے ۔ ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا مگر برسراقتدار گروپ نے اپنے پسندید ہ پانچ افراد کے علاوہ کسی کے کاغذات ہی جمع نہ ہونے دئیے ۔ جس پر شیخ امجد ممبر الیکشن کمیشن نے انکے سلیکشن نما بلامقابلا انتخاب کا اعلان کردیا۔ پانچوں ممبران دو سال کیلئے مجلس عمل میں رہیں گے۔

Related posts