ایس ایچ اوز کی تعیناتی ٹیکنیکل بنیادوں پر کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل


فیصل آباد(نیوزلائن)تھانیداروں کی تعیناتی کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دید ی گئی۔سی پی اوفیصل آباداشفاق احمدخان کی طرف سے اہلیت کے حامل پولیس ملازمین کوایس ایچ اوتعینات کرنے کے لئے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی ’’اوایس آئی ‘‘کی وساطت سے سفارشات سی پی اوکوارسال کریگی۔بیان کیاجاتاہے کہ ایس ایچ اوکے عہدے پرتعیناتی کے لئے پولیس ملازمین کی ساکھ، پیشہ وارانہ کارکردگی اورمجازاتھارٹی کا جاری کردہ ایس اوپی بھی ملحوظ خاطررکھاجائے گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کمیٹی تشکیل دینے کافیصلہ سفارشی عمل کی حوصلہ شکنی بالخصوص سیاسی مداخلت سے بچنے کیلئے کیاگیاہے۔ ایس ایچ اوزکی تعیناتی کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے ارکان میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن اورمتعلقہ ٹاون ایس پی شامل ہوں گے۔

Related posts