ایف آئی اے نے ترکی سمگل کئے جانیوالے 26 نوجوان گرفتار کر لئے

فیصل آباد (نیوز لائن) ایف آئی اے فیصل آباد کی ٹیم نے انسانی اسمگلرز نوجوانوں کو موٹروے سے کوئٹہ لے جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے ایران اور ترکی جانے والے 26 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا نوجوانوں کو ایران اور عراق کے ذریعے ترکی بجھوایا جانا تھا۔ گرفتار ملزمان کی عمریں پندرہ سال سے تئیس سال کے درمیان ہیں تمام افراد کا تعلق سیالکوٹ ،گوجرانوالہ، گجرات اور شاہدرہ سے ہے جو بذریعہ بس سیالکوٹ سے آرہے تھے کہ ایف آئی اے ٹیم نے کمالپور انٹرچینج سے حراست میں لیا ۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو سیالکوٹ کے ایجنٹ انور گوجرانوالہ کے زاہد نے چند لاکھ روپے لے کر سیالکوٹ، گجرانوالہ اورگجرات سے بس کے ذریعے کو ئٹہ کے ایجنٹ رضا کے حوالے کرنا تھا جس نے بارڈر کے راستے ایران اور وہاںسے ترکی کے ایجنٹ کے پاس بجھوانا تھا ۔ایف آئی اے حکام نے گرفتار کیے گئے ملزمان سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے گرفتار اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ذرائع کے مطابق انسانی سمگلنگ کے اس مکروہ دھندے میں ملکی و غیر ملکی منظم گروہ کے ایجنٹوں کے ساتھ ساتھ ایف آئی اے ملازمین بھی شامل ہے۔ اس سے قبل بھی گجرات ، گجرانوالہ سمیت دیگر شہروں کے نوجوانون کو اسی طرح کنٹینروں کے راستے ایران اور دیگر ملکوں میں جاتے ہوئے دم گھٹنے سے کئی نوجوان دم گھٹنے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

Related posts