ایف یو جے الیکشن نتائج کا اعلان‘ طاہر رشید دوبارہ صدر منتخب



فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے نئے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایف یو جے کی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین یونس چوہدری نے سال رواں کیلئے نئے عہدیداروں کے منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ طاہر رشید دوسری مرتبہ یونین کے صدر منتخب قرار پائے۔ ندیم جاوید دوسری ٹرم کیلئے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ آصف غفار اور عفان جاوید نائب صدور ‘ ذیشان خان اور قمر مرزا جوائنٹ سیکرٹری جبکہ منظور عالم ایاز فنانس سیکرٹری کامیاب ہوئے۔حمیرا چوہدری‘ انتظار مہدی نگینہ‘ عرفان جہانگیر‘ میاں افتخار احمد‘ محمد اقبال‘ فیض فریدی‘ نعمان اشرف‘ یوسف بخاری‘ مزمل اقبال‘ مرزا شبیر‘ ایف یو جے کی مجلس عاملہ کے رکن منتخب ہوئے۔ شمس الاسلام ناز‘ جاوید صدیقی‘ حامد یٰسین‘ عرفان جاوید‘ وسیم نواز‘ قیصر محمود‘ محمد نورالامین‘ اکرم عزیز‘ آصف غفار‘ حسین احمد‘ منظور عالم ایاز‘ نعمان اشرف‘ قدیر سکندر‘ دانش شیروانی‘ غلام مصطفی‘طاہر اقبال‘ دلشاد خان‘ ندیم جاوید ایف یو جے کی طرف سے بی ڈی ایم منتخب ہوئے۔ ایف یو جے کی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین یونس چوہدری نے تمام عہدیداروں کی بلامقابلہ کامیابی کا اعلان کیا۔

Related posts