بیت المال سے تعلیمی وظائف کیلئے حلف نامے کی شرط ختم

فیصل آباد (نیوز لائن) ایم ڈی پاکستان بیت المال کی جانب سے مستحق مریضوں کو علاج معالجہ جبکہ مستحق سٹوڈنٹس کو تعلیمی وظائف کی مد میں فنڈز کے اجراءکےلئے بیان حلفی کی شرط ختم کردی گئی اس اقدام کا مقصد تعلیمی وظائف اور علاج معالجہ کی مد میں فنڈز کے اجراءکے پراسیس کو آسان بنانا ہے قبل ازیں تعلیمی وظائف اور علاج معالجہ کی مد میں فنڈز کے اجرا کےلئے مستحق مریضوں اور سٹوڈنٹس کو نہ صرف اپنے مستحق ہونے بلکہ فنڈز کے حصول کے بعد کسی بھی مرحلہ پرویری فیکیشن کے دوران مستحق ثابت نہ ہونے کی صورت میں فنڈز پاکستان بیت المال کو واپس کرنے کا بھی حلف دینا پڑتا تھا بیان حلفی پر گزٹڈ افسران کے دستخط ہونا بھی ضروری قرار دیا گیا تھا جس سے مستحق مریضوں اور سٹوڈنٹس کو علاج معالجہ اور تعلیمی وظائف کی مد میں فنڈز کے حصول میں پریشانی کا سامنا تھا جس کو دیکھتے ہوئے ایم ڈی پاکستان بیت المال کی جانب سے بیان حلفی کی شرط ختم کردی گئی ہے تاکہ مستحق مریض اور سٹوڈنٹس باآسانی تعلیمی وظائف اور علاج معالجہ کی مد میں فنڈز حاصل کرسکیں اور انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Related posts