بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم نکلوانے والے 9جعلساز گرفتار


فیصل آباد(نیوزلائن)ایف آئی اے نے جعل سازی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم نکلوانے والے 9افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ساجد اکرم کی اطلاع پر ایف آئی اے ٹیم نے وارث پورہ گول چوک میں چھاپہ مار کر ولی حیدر‘عمران جمیل‘عمران خاں‘ ریاض احمد ‘محمد شفیق ‘شہزاد حسن‘کاشف‘محمد اشفاق اور محمد نعیم کو پکڑا جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی لسٹوں کے تصدیق کے بہانے متاثرین کے انگوٹھے لگوا کر رقم حاصل کرتے تھے ۔ ٹیم نے ملزمان کے قبضہ سے پانچ بائیومیٹرک مشینیں، 200سمیں، ڈیڑھ سو فارم اور 650 شناختی کارڈ کی کاپیاں قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔

Related posts