تبدیلی آگئی: ضلع کونسل کی 628ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد معطل


فیصل آباد(نیوزلائن) محکمہ لوکل گورنمنٹ نے ضلع کونسل کی 80کروڑ روپے مالیت کی 628ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد روک دیا ۔ دیہی ایریاز کی 189یونین کونسلز میں پہلے ہی گزشتہ تین ماہ سے ترقیاتی سرگرمیاں جمود کا شکار ہو چکی ہیں۔ ضلع کونسل نے اپنے زور بازو پر بھروسہ کرتے ہوئےاپنے ہی ذرائع آمدن سے سالانہ بجٹ میں سکیموں کی منظوری دی تھی تاکہ رورل ایریاز کی ستر فیصد آبادی کیلئے سولنگ‘ نالیوں‘ سڑکوں اور ڈرینز جیسے پروجیکٹس شروع کئے جا سکیں اور اس مقصد کیلئے بھی یونین کونسل کو 25 تا 30 لاکھ روپے کے فنڈز دینے کا اعلان کیاگیا تھا۔ڈویلپمنٹ کی مد میں اگرچہ حکومت پنجاب کی جانب سے پراونشل فنانس کمیشن کے تحت گزشتہ سالوں میں ضلع کونسل کو ایک پائی بھی ادا نہ کی گئی ہے لیکن مذکورہ سکیموں کیلئے فنڈز کی موجودگی کے باوجود ترقیاتی کام شروع نہ کیاگیا ہے۔

Related posts