تعلیمی بورڈ ایمپلائز ایسوسی کا الیکشن: فدائین گروپ کو 30سال بعد شکست


فیصل آباد (نیوز لائن) تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں فدائین گروپ کو 30سال بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تبدیلی کا پرچم بلند کرنے والے انصاف گروپ کو پہلی مرتبہ بورڈ کی ایمپلائز ایسوسی ایشن میں کامیابی نصیب ہوئی۔ پنجاب بورڈ ایمپلائز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور فیصل آباد بورڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے 26سال تک مسلسل صدر رہنے والے خالد جاوید نیازی کی ریٹائرمنٹ اور تعلیمی بورڈ ایمپلائز کے معاملات سے لاتعلق رہنے کو فدائین گروپ کی شکست کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق تعلیمی بورڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں 30سال تک تنظیم کے معاملات کے سیاہ وسفید کے مالک رہنیے والے فدائین گروپ کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ فدائین گروپ کے حریف انصاف گروپ نے ایسوسی ایشن کی تمام نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادکے ایمپلائز ویلفےئر ایسوسی ایشن انتخابات 2019-20میں انصاف گروپ کے پورے پینل نے میدان مار لیا۔چیف الیکشن کمشنر رانا لیاقت علی خاں کے اعلان کے مطابق رانا خالد محمود خان 281ووٹ لیکر ایسوسی ایشن کے صدر، سید ساجد حسین نقوی 282ووٹ لیکر سینئر نائب صدر،علی شیر جنجوعہ265ووٹ لیکرجنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔دیگر نتائج کے مطابق رانا طلحہ بشارت ایڈیشنل سیکرٹری جنرل،ارحم بن سہیل ڈپٹی سیکرٹری جنرل،چوہدری خالد محمود گجر چیف آرگنائزر،امجد حسین جٹ چےئرمین ایکشن کمیٹی،تنویر احمد چےئرمین لیگل امور،شوکت علی زاہدنائب صدر اول،محمد عثمان نائب صدر دوئم،امتیازسیکرٹری نشرواشاعت،سعید احمد فنانس سیکرٹری،محمد عمران آفس سیکرٹری،رانا ندیم احمد سلطان جوائنٹ سیکرٹری،احمد ریحان آڈیٹر اورمحمد مظہر اشرف رابطہ سیکرٹری منتخب ہوئے۔

Related posts