تعلیمی بورڈ فیصل آباد کا میٹرک ضمنی امتحانات کیلئے شیڈول جاری

فیصل آباد (نیوز لائن) تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے میٹرک کے ضمنی امتحانات کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا جسکے تحت سنگل فیس کے ساتھ22جولائی‘ڈبل فیس کیساتھ31جولائی اور تین گنا فیس کے ساتھ9 اگست تک داخلہ بھجوایا جاسکتا ہے شیڈول کے مطابق سائنس گروپ ریگولر جماعت نہم کی فیس 800‘دہم کی1695‘کمپوزٹ کی2345 روپے‘جماعت نہم پرائیویٹ طلبہ کی فیس1145‘جماعت دہم پرائیویٹ طلبہ کی1145‘کمپوزٹ کی1745‘جنرل گروپ ریگولر جماعت نہم کی750‘دہم کی 1645‘کمپوزٹ 2245‘جنرل گروپ پرائیویٹ طلبہ جماعت نہم کی1095‘دہم کی1095اور کمپوزٹ کی 1645روپے فیس ہوگی۔

Related posts