جشن آزادی: سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی باسکٹ بال مقابلے

فیصل آباد (نیوز لائن) ڈویژنل وڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں بوائز وگرلز کے مابین باسکٹ بال کے مقابلے ہوئے۔تفصیلات کے مطابق وائی ایم آر اورنیو ماڈل سکول کے مابین بوائز مقابلہ نیو ماڈل بوائز سکول غلام محمد آباد میں ہوا جو وائی ایم آر نے 44-46,30-12پوائنٹ سے جیت لیا جبکہ گرلز کا مقابلہ کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں فیصل آباد گرین اور فیصل آبادریڈ کے مابین منعقد ہوا جس میں فیصل آباد گرین نے 48-40,25-20پوائنٹ سے کامیابی حاصل کی۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال،کوچز طارق نواز،فضل محمود کے علاوہ دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔سپورٹس افسران نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

Related posts