جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں پانچ نئے پروفیسرز کی سلیکشن

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں پانچ نئے پروفیسرز کی سلیکشن ہوگئی ہے۔ پانچوں آئندہ چند دن میں نئے عہدوں کی جوائننگ دیں گے۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد مین پانچ نئے پروفیسرز کی سلیکشن کی گئی ہے۔ اس کیلئے یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال کی زیرصدارت ہوا۔ جن نئے پروفیسر کی سلیکشن کی گئی ہے ان میں سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر زہرا بتول‘ بائیو کیمسٹری کی چیئرپرسن ڈاکٹر شازیہ انور بخاری‘ مائیکرو بیالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر ہدائت رسول کے علاوہ بائیو کیمسٹری کے ہی ڈاکٹر زاہد محمود اور زوالوجی کی ڈاکٹر سلمیٰ سلطانہ شامل ہیں۔ سلیکشن بورڈ نے ہسٹری و پاکستان سٹڈی ڈیپارٹمنٹ اور اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کیلئے بورڈ ختم کردیا۔ تاہم جامعہ کے ٹی ٹی ایس کے فیکلٹی ممبرز کی رپورٹس کی منظوری دیدی۔

Related posts