جی سی یونیورسٹی میں ”کلین اینڈ گرین پاکستان ”شجرکاری مقابلہ

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے وزیر اعظم پاکستان کی ”کلین اینڈ گرین پاکستان” تحریک کے سلسلے میں انٹر ڈیپارٹمنٹ شجرکاری مقابلے کا اعلان کیا ہے۔مقابلے جامعہ کے ڈائریکتوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز کے زیر اہتمام ہورہے ہیں اور اس میں مختلف شعبہ جات کی دس ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یونیورسٹی کے ڈائریکتر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر ندیم سہیل نے ”نیوز لائن”بتایا کہ مقابلہ جات وزیر اعظم پاکستان کے ”کلین اینڈ گرین پاکستان” منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے کروائے جارہے ہیں۔ اس کا ایک مقصد طلبہ میں شجرکاری کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور ملک میں درختوں کی کمی دور کرنے میں اپنا مقدور بھر حصہ ڈالنا بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقابلے میں یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹس حصہ لیں گے۔ ان کو مختلف دس ٹیموں میں بانٹا گیا ہے۔شجرکاری کے مقابلے 25سے 29مارچ تک جاری رہیں گے اور جیتنے والی ٹیموں کو خصوصی ایوارڈ دئیے جائیں گے۔

Related posts