جی سی یونیورسٹی نے ایم اے ‘ ایم ایس سی نتائج کا اعلان کردیا


فیصل آباد (نیوز لائن ) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے ایم اے ، ایم ایس سی کے پہلے سالانہ امتحان2018ٰٗٗء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ امتحانات میں کل 11ہزار 634امیدواروں نے حصہ لیا۔ آٹھ ہزار 231طلبہ پاس قرار پائے۔پارٹ ون میں کل 5657 طلباء نے شرکت کی جس میں سے 3751 طلبہ پاس ہوئے ۔ پارٹ ٹو اور کمپوزٹ میں کل پانچ ہزار 9سو 77طلبہ نے حصہ لیا ۔ جس میں سے 4478 طلباء پاس قرار پائے۔ کامیابی کامجموعی تناسب 71فیصد رہا ۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شفقت حسین ،ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد اسرار چوہدری،ڈپٹی کنٹرولرعاصم اسماعیل اور اسسٹنٹ کنٹرولر حسن محمودموجود تھے۔

Related posts