حاملہ خواتین کو ڈلیوری سے48گھنٹے قبل ہسپتال داخل کرنے کا حکم


فیصل آباد(نیوزلائن) حکومت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں حاملہ خواتین کو ڈلیوری سے 48گھنٹے قبل داخل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ ہسپتالوں میں خصوصی کاؤنٹر قائم کرکے اطلاع پر ایمبولینس فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے ہسپتالوں میں لیبرروم تک پہنچنے سے قبل ہی نومولود بچوں کی پیدائش کے پے درپے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیچنگ وڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز‘تحصیل ہیڈ کوارٹرز‘ بنیادی ہیلتھ یونٹس ودیگر میں قائم لیبررومز کے قریب حاملہ خواتین کے خصوصی کاؤنٹر قائم کرتے ہوئے وہاں پر تین شفٹوں میں چوبیس گھنٹے کیلئے خواتین اہلکاروں کی ڈیوٹی لگانے اور انہیں کسی بھی علاقہ سے اطلاع ملنے پر حاملہ خاتون کو گھر سے ہسپتال شفٹ کرنے کی غرض سے ایمبولینس بھجوانے کا پابند کیا جا رہا ہے۔ اس عمل کیلئے تمام ہسپتالوں میں خصوصی فون نمبر کی فراہمی کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں جسے ڈیلیوری ریسکیو نمبر کا نام دیا جائے۔

Related posts