حکومت سازی کیلئے عمران کو لوہے کے چنے چپانا ہونگے:حسن مرتضی

فیصل آباد (نیوزلائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویثرنل صدر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ حکومت سازی کیلئے عمران خان کو’’ لوہے کے چنے چپانے ‘‘پڑیں گے عمران خان کا بہت بڑا امتحان شروع ہونے والا ہے تحریک انصاف انتخابی دعوؤں کے برعکس اب بھی یوٹرن لینے کا سلسلہ بند نہیں کرے گی عمران خان اقتدار کا بھوکا ہے جسے انتخابات میں سادہ اکثریت بھی حاصل نہ ہوسکی اب حکومت بنانے کیلئے ’’منتیں ترلوں ‘‘پر اتر آیا ہے عمران خان کی پریس کانفرنس وہی پرانے ’’کسے پٹے ‘‘الفاظ اور باربار ’’وہی وعدے وہی دعوے ‘‘مایوس کن اظہار ن لیگ کو آنے والے معاشی وسیاسی سنگین بحرانوں سے نہیں بچا سکتا ؟’’24گھنٹے گزرنے ‘‘اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے باوجود الیکشن کمیشن اب تک انتخابی نتائج عوام کے سامنے لانے میں بری طرح ناکام ثابت ہوا صرف ایک جماعت کو کھلی آزادی دینے کے باوجود باقی جماعتوں کے امیدواروں کے نتائج تبدیل ہونا بھی شفاف الیکشن کے انعقاد پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ نام نہاد ’’یوٹرن خان ‘‘اعصاب شکن اپوزیشن کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں کیونکہ بلا گھمانہیں بلکہ ’’گھمایا ‘‘گیا ہے جیالوں نے سید حسن مرتضی کو شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہیشات کا اظہار کیا ۔

Related posts