حکومت نے واسا کو فرانسیسی واٹر سپلائی منصوبہ معاہدہ کی منظوری دیدی


فیصل آباد (نیوز لائن) چیف منسٹر عثمان بزدار کی زیر صدارت سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس نے15ارب کی لاگت سے فرنچ میگا واٹر سپلائی پراجیکٹ فیس ٹوکے لون ایگریمنٹ سائن کرنے کی منظوری دے دی،اگلے مرحلے میں فیڈرل کیبنٹ کے اجلاس میں اس پراجیکٹ کے لون ایگریمنٹ کی منظوری کے بعد اکنامک افئیر ڈویثزن اسلام آباد ایجنسیا فرانسسیا ڈویلپمنٹ بنک کے ساتھ لون معاہدے پر دستخط کریں گے، ایجنسیا فرانسسیا ڈویلپمنٹ بنک گزشتہ اپریل میں ہی اپنے بورڈ کے پیرس میں منعقدہ اجلاس میں اس کی منظوری دے چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیف منسٹر پنجاب کی زیر صدارت سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں 15ارب کی لاگت سے فرنچ میگا واٹر سپلائی پراجیکٹ فیس ٹوکے لون ایگریمنٹ سائن کرنے کی منظوری دے دی گئی،اجلاس میں فنانس منسٹر مخدوم ھاشم، منسٹر انڈسٹریز علاؤالدین شیخ،میں اسلم ،مینجنگ ڈائریکٹر واسا فقیر محمد چوھدری ڈائریکٹر آئی اینڈ سی واسا عدنان نثار نے شرکت کی، اس حوالے سے مینجنگ ڈائریکٹر فقیر محمد چوھدری نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اب اگلے مرحلے میں فیڈرل کیبنٹ کے اجلاس میں اس پراجیکٹ کے لون ایگریمنٹ کی منظوری کے بعد اکنامک افئیر ڈویثزن ایجنسیا فرانسسیا ڈویلپمنٹ بنک کے ساتھ لون معاہدے پر دستخط کریں گے جبکہ ایجنسیا فرانسسیا ڈویلپمنٹ بنک گزشتہ اپریل میں ہی اپنے بورڈ کے پیرس میں منعقدہ اجلاس میں 15ارب روپے95) ملین یورو( کے سوفٹ لون کی منظوری دے دی تھی جس کے مطابق 30ملین گیلن کے سرفیس واٹرفرنچ پراجیکٹ فیس ٹو پر اب جلد ہی ایگریمنٹ سائننگ کے بعد گراؤنڈ پر کام شروع ہوسکے گا اور شہریوں کو صاف پانی کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اس پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد صاف پانی کی فراہمی میں گراں قدر اضافہ ہو گا اور پانی کے شارٹ فال میں نمایاں تبدیلی آئے گی جس کے لیئے وہ حکومت فرانس اور ایجنسی فرانسسیا ڈویلپمنٹ بنک کے کے علاوہ حکومت پنجا ب اور وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں ،ایم ڈی واسا نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ فرنچ پراجیکٹ فیس ٹو کو فیس ون کی طرح کامیابی سے ریکارڈ ٹائم اور لاگت میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر ایم ڈی فقیر محمد چوہدری نے بتایا کہ واسا فیصل آباد نے پچھلے 5سالوں میں پانی کی فراہمی 60ملین گیلن سے 110ملین گیلن تک بڑھائی ہے جس سے لاکھوں شہری فیض یاب ہو رہے ہیں اور پنجاب حکومت کی ھدایات کی روشنی میں پانی کی 100%فراہمی کو یقینی بنانے کے لیئے مزید میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے اور فرنچ واٹر سپلائی پراجیکٹ فیس ٹو بھی اس سلسلے کی کڑی ہے۔ فنڈنگ کا عمل اگلے چند ماہ میں مکمل ہو نے کے بعد جلد ہی اس پر باقاعدہ ٹینڈرنگ کے عمل کے بعد کام کا آغاز ہو جائے گا جس سے مستقبل میں مزید 7لاکھ شہری صاف پانی سے مستفید ہو سکیں گے۔

Related posts