حکومت کا ساتھ نہ اپوزیشن تحادمیں بیٹھیں گے:جماعت اسلامی

فیصل آباد (نیوز لائن) جماعت اسلامی کے ضلعی امیرانجینئرعظیم رندھاوانے کہا کہ عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے خود کشی کرلیں گے۔وزیر اعظم نے تو خود کشی نہیں کی مگرآئی ایم ایف کے پاس جاکر عوام کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے۔ جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے،مہنگائی،بے روز گاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف سڑکوں پر آئیں گے مگر پارلیمانی اپوزیشن کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ پارلیمانی اپوزیشن احتجاجی تحریک عوامی مقاصد کے بجائے ذاتی مقاصد کی تکمیل کیلئے چلارہی ہے۔جماعت اسلامی نے مہنگائی،بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف تحریک کا آغازکردیاہے،23جون کو فیصل آباد میں سینیٹرسراج الحق کی قیادت میں عوامی مارچ ہوگا،حکومت کمرتوڑ مہنگائی اور آئی ایم ایف کی غلامی پرقوم سے معافی مانگے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے اپنے پانچ سالہ دور میں جو ناکامی اور بدنامی سمیٹی تھی موجودہ حکومت نے پہلے دس ماہ میں ہی اس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور بڑی ڈھٹائی سے تبدیلی کے نعرے بھی لگا رہی ہے۔

Related posts