خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ناگزیر ہے‘ ڈاکٹر صوفیہ


ٖفیصل آباد(نیوزلائن)خواتین کو با اختیار اور با صلاحیت بنانے کے لئے کمپیوٹر سافٹ وئیراور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تربیت کی ضرورت ہے یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے وقت کے بڑھتے ہوئے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کے متعلق علم ہونا چاہیے تاکہ صرف آئی ۔ٹی اور کمپیوٹر سائنس کے سٹوڈنٹس بلکہ تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگ جدید تقاضوں کے مطابق اپنے شعبہ میں اس سے استفادہ کر سکیں ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گونرنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے زیر اہتمام منعقدہ ورکشاپ میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل ہمارا قیمتی سرمایہ ہے ملک کی تقدیر ان کے ہاتھ میں ہے جنہوں نے اپنی محنت اور خداداد صلاحیتوں سے ملک کو ترقی و کامیابی کی راہ پر گامزن کرناہے ۔انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو پہچانا ہے اور ان میں نکھار پیدا کر کے خود کو باصلاحیت اور ہنر مند بنانا ہے تاکہ آپ نوکریاں ڈھونڈنے والے نہیں بلکہ دوسروں کے لئے مواقع پیدا کرنے والے بنیں۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی خیال کاسترونے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طالبات سے کہا کہ آپ بحیثیت خواتین معاشرے میں ماں ،بہن، بیٹی کے مقدس مقامات پر فائز ہیں اور معاشرے کی فلاح و بہبود میں مثبت کردار ادا کر رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا شمار صف اول کے ممالک میں ہوگا ۔

Related posts