راشد منہاس پاکستان کی تاریخ کا روشن باب ہیں‘ زاہد نظامی

فیصل آباد (نیوز لائن) وطن عزےز کی بقاءوسلامتی کے لئے قےمتی جان کا نذرانہ پےش کرکے نشان حیدر کا اعزا ز حاصل کرنے والے راشد منہاس کی شہادت تارےخ کا روشن باب اور آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے جس کی تقلید کرکے ہم اپنے وطن کے دفاع سے کبھی غافل نہےں ہوسکتے۔ےہ بات سرپرست اعلی /اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن زاہد مسعود نظامی نے راشدمنہاس شہےد سوسائٹی کے زےراہتمام راشد منہاس کے ےوم شہادت پر پروےن شاکر کمپلےکس مےں منعقدہ تقرےب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔پرےذےڈنٹ راشدمنہاس شہےد سوسائٹی رےاض احمدمنہاس ،جنرل سےکرٹری اعجاز حسےن منہاس،راشد منہاس کے تاےا زاد بھائی نوےد منہاس،بریگیڈیئر پاکستان آرمی ذوالفقار علی منہاس ‘ چوہدری اکرم منہاس،رانا ادرےس منہاس،حفےظ منہاس،رانا محمد بشےر،رستم اےشےاءمحمد تنوےر،محبوب عالم منہاس ‘رانا عباس ندیم ‘ قیصر نعیم ’ اسلم بدر ‘ خالد محمود منہاس ‘ چوہدری اکرم منہاس ‘حاجی الطاف ‘ ادریس منہاس اور سول سوسائٹی کے افراد بڑی تعداد مےں موجود تھے۔زاہد مسعود نظامی نے شہےد راشد منہاس کی لازوال قربانی کو خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی وبےرونی محاذ پر وطن عزےز کا دفاع مستحکم بنےادوں پر استوار ہے جو شہداءپاکستان کی قربانےوں سے عبارت ہے جن کے خون کی بدولت پاکستان کو امن وسلامتی کے ساتھ باوقار مقام حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ شہےد راشد منہاس نے کم عمری مےں شہادت کا اعلیٰ رتبہ پاےا اور نشان حےدر کا اعزاز حاصل کرکے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ ملک وقوم کا سر فخر سے بلند کےا جن کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے راشد منہاس شہےد کے ےوم شہادت کے موقع پر ان کی خدمات کو ےاد رکھنے کے لئے منعقدہ تقرےب کے انعقاد کو سراہا۔صدر منہاس ویلفیئر سوسائٹی ریاض احمد منہاس نے بتاےا کہ سوسائٹی کا قےام ےکم جولائی 1994کو عمل مےں لاےا گےا جس کے قےام کا مقصد ہر سال راشد منہاس شہےد کے ےوم شہادت پر تقرےب منعقد کرنے کے علاوہ فلاحی اقدامات کو فروغ دےنا ہے۔انہوں نے بتاےا کہ سوسائٹی کا ماہانہ اجلاس بھی باقاعدگی سے منعقد کےا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں ‘ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ‘ راشد منہاس شہید نے ملک و قوم پر قربان ہو کر ایک تاریخ رقم کر دی ہے جوہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ راشد منہاس شہید کو آئیڈیل بناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت میں اپنا احسن کردار ادا کریں۔

Related posts