راہگیر خاتون کو کاٹنے والے کتے کے مالک کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (نیوز لائن) راہ چلتی خاتون کو کاٹنے والے پالتو کتے کا مالک مقدمہ کی زد میں آگیا چک نمبر229گ ب میں گذشتہ روز بیگاں بی بی کو گھر جاتے ہوئے زمیندار محمد علی کے پالتو کتے نے کاٹ لیا تھا جسے الائیڈ ہسپتال داخل کروایا گیا۔ اس کی خبر شائع ہونے پر ستیانہ پولیس متحرک ہوئی اور میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر کتے کے مالک محمد علی کیخلاف نوشیر خاں کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

Related posts