رمضان بازاروں میں آٹاو چینی کا وافر سٹاک موجود:محمد شاہد


فیصل آباد(نیوزلائن) ضلع کے رمضان بازاروں میں سستے آٹے اور چینی کا وافر سٹاک موجود ہے اورآئندہ ایک صارف ضرورت کے تحت دس کلو گرام وزنی آٹے کے تین تھیلے جبکہ چینی کے ایک کلو گرام والے دو پیکٹ خرید سکے گا .یہ بات رمضان بازاروں کے انتظامات کے لئے جائزہ میٹنگ کے دوران بتائی گئی جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور رمضان بازاروں کے انچارجز بھی موجود تھے.اے ڈی سی آر نے کہا کہ ماہ صیام میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر توجہ ہے اور ان کی سہولت کے پیش نظر چینی اور آٹے کے اضافی پیکٹس فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.انہوں نے کہا کہ انچارج بازاروں میں موجود رہ کر تمام تر انتظامات کی نگرانی کے ساتھ ساتھ معیاری اشیاء کی ہی سٹالز پر موجودگی کو یقینی بنائیں.انہوں نے کہا کہ ایگریکلچر فیئر پرائس پر ناقص اشیاء نظر نہیں آنی چاہیے.انہوں نے کہا کہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس میں کوئی غفلت برداشت نہیں جائے گی.

Related posts