زراعت میں انقلاب جدید تحقیق سے ہی ممکن ہے:ڈاکٹر عابد

فیصل آباد(نیوزلائن) ڈائریکٹر جنرل زراعت ریسرچ پنجاب اور سربراہ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ ڈاکٹر عابد محمود نے زرعی سائنسدانوں کے وفد سے ملاقات میں بتایا کہ زراعت میں انقلاب جدید زرعی ریسرچ کی وجہ سے ہی ممکن ہے۔اسوقت پاکستانی برآمدات میں زراعت کا ساٹھ تا ستر فیصد حصہ ہے لہذا ملکی ترقی کیلئے زراعت کے شعبے میں جدید بنیادوں پر کام کرنا ناگزیر ہے۔ دنیا میں اس وقت موسم سرعت رفتاری سے تبدیل ہورہے ہیں اور اس سے نمٹنے کیلئے محکمہ زراعت کے زرعی سائنسدان طریقہ کار وضع کرنے میں مصروف ہیں تاکہ موسمی تبدیلی کے زرعی فصلات پر ہونے والے اثرات کو صحیح طور پر پرکھا جا سکے۔

Related posts