زرعی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس: کسانوں کی رجسٹریشن کے اہداف مقرر


فیصل آباد(نیوزلائن)ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)ملک مشتاق حسین نائچ کی صدارت میں ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ملک ظفر کے علاوہ محکمہ زراعت‘لائیو سٹاک‘فشریزاور دیگر محکموں کے افسران اور کاشتکاروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ رواں سال اب تک زرعی زمینوں کے 15193 نمونے حاصل کرکے تجزیہ کے لئے لیبارٹری ارسال کئے جا چکے ہیں اسی طرح کسان کارڈ کیلئے 19650 کسانوں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں کسانوں کو زرعی قرضہ جات کی فراہمی کے لئے یکم جولائی سے اب تک 1831 کاشتکاروں کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے۔انہوں نے زرعی کھادوں اور کیڑے مار ادویات میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خلاف کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال 497 حاصل کئے گئے سیمپلز میں سے20۔ ان فٹ قرار پائے اور 19 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران 650 کلوگرام جعلی ادویات قبضہ میں لیکر تلف کی گئیں جبکہ ملاوٹی کھادیں تیار و فروخت کرنے پر 24 ڈیلرز کے چالان اور 2 لاکھ 76 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) نے کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے موثر ترین اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تربیتی پروگرامز باقاعدگی سے منعقد کریں اور کاشتکاروں سے قریبی رابطہ رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کی رجسٹریشن کا عمل تیزکرکے مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنائیں۔

Related posts