زرعی یونیورسٹی طلبہ و اساتذہ کی تربیتی ورکشاپس اختتام پذیر


فیصل آباد (نیوزلائن) زرعی یونیورسٹی میں پوسٹ گریجوایٹ طلبہ ‘ لیکچرارز اور اسسٹنٹ پروفیسرزکیلئے سائنسی آلات کے استعمال پر منعقدہ تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریسرچ ‘ انوویشن و کمرشلائزیشن (اورک) کے زیراہتمام نیو سینٹ ہال میں منعقدہ اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی وائس چانسلرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا تھے جبکہ ڈین کلیہ سائنسز ڈاکٹر محمد اصغر باجوہ نے مہمان اعزاز کے طو رپر شرکت کی۔ ورکشاپس کے 88شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کے بعد اپنے خطاب میں ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے اُمید ظاہر کی کہ تربیتی ورکشاپ کے بعد شرکاء اس قابل ہونگے کہ ساتی محققین کے پیشہ وارانہ اُمور اور لیبارٹری میں نصب سائنسی آلات کے موثر استعمال میں بھی ان کی مدد و رہنمائی کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ تحقیق کے ذریعے تلخ اور کڑوے سچ پر مبنی حقائق سامنے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اگر ٹھوس شواہد پر مبنی حقائق سامنے نہیں آئیں گے تو اصلاح کا راستہ کیسے تلاش کیا جائیگا۔ ورکشاپ سے ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر ‘ڈین کلیہ سائنسز ڈاکٹر محمد اصغر باجوہ ‘ ڈاکٹر راجہ عادل سرفراز اور ڈپٹی ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر عبدالرشید نے بھی خطاب کیا۔

Related posts