زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انٹرلوپ سپورٹس گالا کا افتتاح


فیصل آباد (نیوزلائن)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں تیسرا انٹرلوپ سپورٹس گالہ 2018ء شروع ہوگیا۔ یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اور انٹرلوپ کے اشتراک سے منعقدہ چار روزہ سپورٹس گالہ کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے چیئرمین سپورٹس بورڈ ڈاکٹر محمد اشفاق ‘ انٹرلوپ ویلفےئر ٹرسٹ کے سیکرٹری کرنل (ر) اعجاز ناصر‘ میاں ذیشان اکرم‘ ناظم امتحانات ڈاکٹر عبدالواحد‘ ناظم اُمور طلبہ ڈاکٹر شہباز طالب ساہی‘ ڈاکٹر احمد ستار خاں‘ ڈاکٹرندیم اکبر سندھو‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس مسٹر فاروق اقبال اور عاشق رسول رندھاواکے ہمراہ کیا۔ چار روزہ سپورٹس گالہ میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی‘ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی‘ ڈی پی ایس ‘ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج سمن آباد اور زرعی یونیورسٹی کی ٹیمیں کرکٹ‘ ہاکی‘ فٹ بال اوروالی بال مقابلوں میں شرکت کر رہی ہیں۔ سپورٹس گالہ جمعرات 13دسمبر تک جاری رہے گا۔

Related posts