سالہا سال کے قبضے جائز قرار :انٹی کرپشن نے مافیاز کو کلین چٹ دیدی


فیصل آباد (نیوز لائن) انٹی کرپشن فیصل آباد کے حکام نے فیصل آباد ریجن میں قیمتی سرکاری زمینوں پر سالہا سال تک قبضے کو جائز قرار دیدیا ہے اور سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنیوالے مافیاز کو کلین چٹ دیدی۔ قیمتی سرکاری جائیدادیں ناجائز قابضین سے واگزارکروالی گئی ہیں مگر جرم ثابت ہونے کے باوجود بااثر ناجائز قابضین کیخلاف ایک بھی مقدمہ درج نہیں کروایا گیا۔نیوزلائن کے مطابق انٹی کرپشن فیصل آبادنے ریجن بھر میں ناجائز قابضین کیخلاف کارروائی کی اور اربوں کی قیمتی سرکاری زمینیں ناجائز قابضین سے واگزار کروالی ہیں ۔انٹی کرپشن حکام زمینیں تو قابضین سے واگزار کروا رہے ہیں مگر ناجائز قابضین کے بارے خاموش ہیں۔ ریجن بھر م یں درجن بھرناجائز قابضین سے سرکاری زمینوں کے قبضے واگزار کروائے گئے ہیں مگرکسی ایک بھی قبضہ کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ قانونی ماہرین کے مطابق سرکاری اراضی پر قبضہ کرنیوالوں کیخلاف ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمات کا اندراج کروایا جانا چاہئے جبکہ ریونیو قوانین کے تحت ان سے ہر سال کی فصل کا تاوان بھی لیا جا سکتا ہے ۔قبضہ مافیاز کیخلاف قانونی کارروائی کے حوالے سے انٹی کرپشن حکام مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

Related posts