ساہیانوالہ میں چند ٹکوں کی زمین کیلئے باپ بیٹے کو قتل کردیا گیا

فیصل آباد (نیوز لائن) سات مرلہ زمین کی تنازعہ پر بھتیجوں نے چچا اور اسکے بیٹے کو کھیتوں میں کام کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے دوتہرے قتل کی واردات کے بعد دیہاتیوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گی ساہیانوالہ پولیس نے باپ بیٹے کی نعشوںکو ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ چک نمبر144ر۔ب بڑی گھڑتل کے رہائشیوں60سالہ اکبر علی ولد غلام حسین اور24سالہ لقمان ولد اکبر کا اپنے بھتیجوں عمران’ بلال’اشفاق پسران یوسف کیساتھ سات مرلہ زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا اسی تنازعہ کی بناء پر عمران وغیرہ نے کھیتوں میں کام کرنے والے اپنے چچا اکبر اور اسکے بیٹے لقمان پر فائرنگ کرکے ان کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوئے دوتہرے قتل کی گاؤں میں اطلاع ملتے ہی دیہاتیوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچی جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ایس پی مدینہ ٹاؤن میاں اکمل ایس ایچ او ساہیانوالہ بشیر نول سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گی جنہوں نے باپ بیٹے کی نعشوں کوقبضہ میں لینے کے بعد پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ایس پی مدینہ ٹاؤن میاں محمد اکمل کے مطابق دونوں بھائیوں اکبر اور یوسف کے درمیان سات مرلے کا معاملہ تھا جس میں یوسف کے بیٹوں نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کوقتل کیا جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Related posts