سرکاری اراضی پر قبضوں کی انکوائری کیلئے انٹی کرپشن کی کمیٹی تشکیل


فیصل آباد (نیوز لائن) سرکاری اراضی کے غلط استعمال اور فراڈ کو بے نقاب کرنے کے لئے انٹی کرپشن کی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔کمیٹی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سید حسنین اصغر کی ہدایت پربنائی گئی ہے۔ فیصل آباد ریجن میں بنائی گئی کمیٹیکے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل اینٹی کرپشن شہرام مظفر ہونگے جبکہ ممبران میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن فیصل آباد ملک محمد طارق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن چنیوٹ محمد یونس،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ واجد علی بھروانہ اور سرکل آفیسر جھنگ عثمان تجمل شامل ہیں۔ کمیٹی متعلقہ ضلع میں سرکاری اراضی کے غلط استعمال،اس پر ناجائز قابضین کے حوالے سے رپورٹ مرتب اور ضروری کارروائی عمل میں لائے گی جبکہ کارکردگی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کوارسال کرے گی۔

Related posts