سرکاری سکولوں میں 51کروڑ کی 88سکیموں پر کام جاری


فیصل آباد(نیوزلائن)ضلع کے سرکاری سکولوں میں 51کروڑ روپے کی لاگت سے عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کی 88سکیموں پرتعمیراتی کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے اس ضمن میں محکمہ تعلیم اوربلڈنگز کے افسران موقع پر موجود رہ کر ترقیاتی پراگریس پرکڑی نظر رکھیں۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)خالد مسعود فروکہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کے دوران کہی جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عثمان اکرم نے انسپکشن رپورٹس سے آگاہ کیا۔اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن رانا محمدشبیر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردار محمدساجد،ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن خالد اخترکے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے۔صدر اجلاس نے سکولوں میں آئی ٹی لیبز،چاردیواریوں وخطرناک /بوسیدہ عمارتوں وحصوں کی تعمیر ومرمت کی تازہ ترین پیشرفت کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ زیر تعمیر منصوبے جلد مکمل کرکے رپورٹ کی جائے۔انہوں نے ماہ فروری کی مانیٹرنگ رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے چیف منسٹر ایجوکیشن روڈ میپ پروگرام کے متعلقہ انڈیکیٹرز کے اہداف کے حصول کویقینی بنانے کی تاکید کی اور کہا کہ متعلقہ افسران اپنے ذمہ ٹاسک کو احسن انداز میں پوراکریں اوربچوں کے داخلوں کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔انہوں نے ڈی اوز،ڈپٹی ڈی اوز اور اے ای اوز کو سکولوں کے باقاعدگی سے وزٹس کرنے اور تدریسی سمیت دیگر انتظامی امورکی حقائق پر مبنی تفصیلی رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس کے دوران شعبہ مانیٹرنگ نے سکولوں میں اساتذہ وبچوں کی حاضری،صفائی ستھرائی اور تعمیرومرمت کے عمل کی رپورٹس پیش کیں جبکہ محکمہ تعلیم کے افسران نے انتظامی معاملات اورپڑھو پنجاب بڑھو پنجاب مہم کی کامیابی کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

Related posts