سلیکٹڈ حکومت تبدیل نہ ہوئی تو ڈالر 200کا ہوجائیگا: کیپٹن صفدر

فیصل آباد (نیوز لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ ملک میں قانون سویا ہوا نہیں بلکہ جاگ رہا ہے جس اوچھے طریقے سے رانا ثناء اللہ خاں کو گرفتار گیا وہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے انکی بے گناہی کا ہر شخص کو یقین ہے جلد رانا ثناء اللہ ہمارے درمیان ہونگے وہ گذشتہ روز رانا ثناء اللہ خاں کی رہائشگاہ سمن آباد میں انکی اہلیہ نبیلہ ثناء اللہ اور داماد رانا احمد شہریار سے اظہار یکجہتی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر ن لیگ کے ارکان اسمبلی‘ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی کیپٹن(ر) محمد صفدر نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے 70سالہ تاریخ میں اتنا بڑا معاشی دھچکہ نہیں لگا حکومت تبدیل نہ ہوئی تو ڈالر200سے بھی اوپر چلا جائیگا انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا جیل میں ہونا کوئی حبر نہیں‘ آٹا‘ دوائی‘ بجلی‘ گیس مہنگی ہونا اصل خبر ہے اس حکومت نے جوحالات کردیئے ہیں اب اسے گرانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ یہ اپنی نالائقیوں سے خود ہی گر جائیگی۔

Related posts