سموگ کے باعث سکولوں کا نیا ٹائم ٹیبل


فیصل آباد(نیوزلائن) سموگ نے محکمہ تعلیم کو سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔ سی ای او ایجوکیشن نے ضلع بھر کے سکولوں کیلئے موسم سرما کا ٹائم ٹیبل جاری کردیا۔ بوائز سکولز صبح 9 بجے لگیں گے اورڈھائی بجے چھٹی ہوگی۔ گرلز سکولوں کے اوقات کار صبح 9 بج کر دس منٹ سے تین بجے تک ہوں گے ۔ جمعہ کے روز تمام سکول صبح 9 بجے لگیں گے اور بارہ بج کر 55 منٹ پر چھٹی ہوگی۔ ڈبل شفٹ والے سکولوں میں مارننگ شفٹ صبح ساڑھے آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک ہوگی جبکہ شام کی کلاسز ایک بج کر 15 منٹ پر شروع ہوں گی اور 5 بج کر 15 منٹ پر چھٹی ہوا کرے گی۔

Related posts

Leave a Comment