سٹریٹ لائٹس اور ٹریفک سنگلزکی درستگی کیلئے مانیٹرنگ ٹیم تشکیل


فیصل آباد(نیوزلائن)میئر فیصل آباد رزاق ملک نے شہر میں تمام سٹریٹ لائٹس اور ٹریفک سگنلز کی تنصیب اور درستگی کے نظام کو موثر بنانے کیلئے 5سب انجینئرز کی زیر نگرانی 25 رکنی مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دیدی جبکہ میئر خود سٹریٹ لائٹس اور ٹریفک سگنلز کو چیک کرنے کیلئے سرپرائز وزٹ کیا کریں گے جبکہ نظام کو بہتر بنانے کیلئے شہر کو چار زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں یونین کونسلز1تا37کی نگرانی سب انجینئر رائے حسن‘38تا72یونین کونسلز کی نگرانی محمد علی تنویر‘73 تا 120احسان الحق اور 121تا157ہارون رشید پانچ ملازمین پر مشتمل عملہ کے ہمراہ کرینگے جبکہ سب انجینئر رومان ساحر شہر بھر کے ٹریفک سگنلز اور لائٹس کو مانیٹر کرینگے میئر نے کہا کہ یہ ٹیمیں شہر بھر میں نصب سٹریٹ لائٹس کی مکمل جانچ پڑتال کرینگی اور ٹیمیں دن رات ڈبل شفٹ میں کام کرینگی ۔میئر رزاق ملک نے کہا کہ وہ خود تمام علاقوں کا سرپرائز وزٹ کرینگے اگر کوئی ملازم ڈیوٹی سے غیر حاضر ہواتو سخت ترین محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Related posts