سینئر صحافی اعجاز حشمت خاں اور غلام محی الدین کا تعزیتی ریفرنس


فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر غلام محی الدین اور سینئر صحافی اعجاز حشمت خاں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ تعزیتی ریفرنس کا اہتمام پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کیا ۔ریفرنس کے دوران دونوں صحافیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی وفات کو فیصل آباد کی صحافت کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق سیکرٹری جنرل شمس الاسلام ناز نے انتہائی جذباتی انداز میں غلام محی الدین کی صحافتی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا اور ان کی اظہار رائے کی آزادی کی جدوجہد اور صحافتی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے انتہائی جذباتی ہو گئے اور پوری محفل کو آبدیدہ و سوگوار کر دیا۔اس موقع پر فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر ندیم جاوید‘ اجمل ملک‘ محمد شفیق‘ یونس چوہدری‘وحید خالق رامے اور پی ایچ ایم اے کے چیئرمین میاں نعیم ‘ و سرپرست اعلیٰ خواجہ امجد نے بھی اظہار خیال کیا۔

Related posts

Leave a Comment